Main Menu

زینب قوم کی بیٹی تھی، قوم کا سر شرم سے جھک گیا:چیف جسٹس

ننھی زینب کے المناک قتل کے واقعے نے پاکستان کی عدالت عظمیٰ (سپریم کورٹ)کے چیف جسٹس کے گھر والوں کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔

قصور کی سات سالہ بچی کے ریپ کے بعد قتل کے واقعہ پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ زینب قوم کی بیٹی تھی، اس واقعے سے قوم کا سر شرم سے جھک گیا۔

جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ زینب کے قتل پر پوری قوم افسردہ ہے، اس واقعہ پر مجھ سے زیادہ میری اہلیہ پریشان تھیں۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اس واقعے میں دکھ اور سوگ اپنی جگہ لیکن ہڑتال کی گنجائش نہیں بنتی۔ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے قصور واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی۔

دوسری جانب پاکستانی میڈیا کے مطابق پولیس نے زینت کی بے حرمتی کرنے والے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے اور اسے پنجاب کے وزیراعلی ایک میڈیا کانفرنس کے ذریعے جلد سامنے لائیں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*