Main Menu

کوئٹہ دھماکہ : چار پولیس اہلکاروں سمیت7 افرادشہید، 25 زخمی

کوئٹہ زرغون روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کےقریب دھماکہ ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکےمیں 7 افرادشہیداور 25 زخمی ہوگئے ۔شہید ہونے والوں میں5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔

دھماکہ اس قدرشدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دور دور تک اس آواز سنی گئی ۔ اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا۔

ابتدائی طور پر بتایاجارہاہے کہ دھماکے میں پندرہ سے بیس کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیاگیاہے ۔ دھماکہ زرغون روڈ پر واقعہ جی پی او چوک پر ہوا ۔

حملے کا حدف بلوچستان کانسٹبلری کے اہلکار تھے۔ جائے وقوعہ سے کچھ ہی فاصلہ پر وزیراعلی ہاؤس ،گورنر ہاؤس ، سول سیکرٹریٹ اور دوسرے اہم دفاتر واقع ہیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگا رہا ہے ۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور صدرممنون حسین نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے۔انہوں نےدھماکےمیں شہیدہونےوالوں کےلواحقین سےتعزیت اور شہداء کےدرجات کی بلندی کی دعا کی۔

وزیراعظم نے سیکورٹی اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارائیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

صدرمملکت نے متاثرہ خاندانوں کی مدداورزخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*