Main Menu

چیف جسٹس کی کراچی میں بھر پور مصروفیت:ہسپتالوں کی حالت زار کا نوٹس

justiceSaqibNisar

پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ ( سپریم کورٹ آف پاکستان ) کے چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے لاہور کے کے بعد پیر کے روز کراچی کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار، نجی میڈیکل کالجز میں داخلے، ملک میں ’وی آئی پی‘ موومنٹ کے دوران راستے بند کرنے کے معاملے اور جیلوں میں پینے کے صاف پانی سے متعلق ازخود نوٹسز لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔
ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کرنے کے ساتھ تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو 13 جنوری کو ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
رپورٹس میں زندگی بچانے والی ادویات کی دستیابی اور وہ ادویات جو مریضوں کو مفت مہیا کی جارہی ہیں یا انہیں مارکیٹ سے خریدنی پڑتی ہیں، کی وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔
چیف جسٹس نے سندھ کی نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کراچی کے تمام میڈیکل کالجز کے مالکان، چیف ایگزیکٹو افسرز (سی ای اوز) کو ذاتی حیثیت میں کراچی رجسٹری میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا۔
پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کے قاضی اعلی نے ملک میں وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران راستے بند کرنے کے معاملے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔
علاوہ ازیں انہوں نے جیلوں میں پینے کے صاف پانی سے متعلق معاملے پر بھی تین دن میں رپورٹ طلب کی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*