Main Menu

پاکستان نیٹوکی سپلائی نہیں روک رہا: جیمز میٹس

مریکہ کے سیکرٹری دفاع جنرل جیمز میٹس نے اشارہ دیا ہے کہ پاکستان پر عسکری امداد کی پابندی کے باوجود پینٹاگون پاکستان کی اعلی فوجی قیادت خصوصا چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطے بحال کررہا ہے۔

پاکستانی میڈیارپورٹس کے مطابق پینٹاگون میں پریس بریفنگ کے دوران جنرل جیمز میٹس نے کہا جنرل جوزف وٹل نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے فون پر گفتگو کی اور ہم مزید رابطے کی فضا بحال کریں گے۔

جیمز میٹس نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا اور نہ ہی میرے پاس ایسے کوئی اشارے ہیں جس سے ثابت ہو کہ اسلام آباد افغانستان کے لیئے نیٹو کی سپلائی روکے گا۔

دوسری جانب امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہاکہ سی ایس ایف فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالر کا امریکہ پاکستان کا مقروض ہے، اگر امریکہ نے حساب کر نا ہے تو بھرپور کیا جائے۔

انہوں نے امریکی امداد کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اب تک آٹھ ارب ڈالرز سکیورٹی کی مد میں، گیارہ ارب ڈالرز معاشی سیکٹر کی مد میں اور ساڑھے چودہ ارب ڈالرز کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں دیئے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*