Main Menu

امریکی صدر کی دھمکی: معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے امریکی صدر کی دھمکیوں کے خلاف متحدہ حکمت عملی کے ساتھ یک زبان ہو کر حالات کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں سیاسی و عسکری قیادت مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دے گی۔

جمعرات کو اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز اصادق کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر دفاع خرم دستگیر، پارلیمانی وزرا اور قومی سلامتی کے مشیر کے علاوہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔ قومی سلامتی کی مشترکہ کمیٹی نے امریکی صدر کی دھمکیوں کے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کا فیصلہ کیا. پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کی بجائے سیاسی و عسکری قیادت کے علاوہ  وزارت خزانہ کی رائے کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق کیا گیا. اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حساس مسلے پر قومی سلامتی کمیٹی کی اگلی میٹنگ جلد ہوگی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*