Main Menu

ٹرمپ کا بیان ہماری قربانیوں سے انکار کے مترادف ہے: پاکستان

nationalSecurityMeeting1511

پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی (این ایس سی)نے ایک ہنگامی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حوالے سے الزامات کو شدید مایوس کن قرار دیتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کو ٹھیس پہنچانے اور پاکستان کی قربانیوں سے انکار کے مترادف قرار دیا ہے۔
دوسری جانب ہمسایہ ملک چین نے ایک بار پھر سرکاری بیان میں دنیا سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کی جانےو الی قربانیوں کو تسلیم کرے ۔
منگل کے روزوزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہونے والے این اسی سی کے جلاس میں ڈونلڈٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات اور اسٹریٹجک صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں واضح کیا گیا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی اور معیشت کو بھاری قیمت چکانی پڑی۔قومی سلامتی کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام تر غیر ضروری الزامات کے باوجود پاکستان صبر و تحمل کا مظاہر ہ کرے گا تاہم قیام امن کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔
اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان اور پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں حکومتی وزرائ، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر دفاع خرم دستگیر سمیت مشیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل اور امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری بھی شریک ہوئے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*