Main Menu

ٹرمپ کا پاکستان مخالف بیان: امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی و احتجاج

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف بیان پر پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا ہے۔

امریکی سفیر کو پیر کی رات نو بجے طلب کر کے ٹرمپ کے پاکستان مخالف ٹویٹ پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے ساتھ ٹویٹ کی وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق امریکی سفارت خانے نے سفیر ڈیوڈ ہیل کی دفتر خارجہ طلبی کی تصدیق کی ہے۔

پیر کے روز ایک ٹویٹ کے ذریعے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کو 15 سال میں 33 ارب ڈالر سے زائد امداد دے کر بے وقوفی کی، پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا جبکہ وہ ہمارے رہنماوں کو بیوقوف سمجھتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی الزام عائدکیا کہ پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے اور افغانستان میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانے میں معمولی مدد ملتی ہے تاہم اب ایسا نہیں چلے گا۔

ادھرامریکی صدر کے بیان پر وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی ٹویٹ کی اور کہا کہ ’بہت جلد ٹرمپ کے ٹویٹ کا جواب دیں گے، دنیا کو سچائی سے آگاہ کریں گے اور بتائیں گے کہ حقیقت اور افسانے میں کیا فرق ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*