Main Menu

نئے سال کا تحفہ !ن لیگی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں

petroleum

مسلم لیگ ن کی حکومت نے جنوری دو ہزار اٹھارہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ پیٹرول کی قیمت 4 روپے 6 پیسے فی لیٹراضافے کے بعد  نئی قیمت 81 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 96 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 96 پیسے فی لیٹربڑھا دی گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں4روپے6 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت89.91 روپے فی لیٹر ہوگی۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اوگرا کی سفارش پر قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سری لنکا، بنگلہ دیش، بھارت اور ترکی کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*