Main Menu

اب پاکستان کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا:ڈی جی آئی ایس پی آر

افواجِ پاکستان کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی ان کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کا کلبھوشن کی سزا پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ جمعرات کے روز میڈیا بریفینگ دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے ایک بار پھر دو ٹوک اندا ز میں کہا کہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کا پاکستان میں کوئی نیٹ ورک موجود نہیں ہے، اس حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دفتر خارجہ بھی اپنا موقف امریکا کے سامنے پیش کر چکے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان میں یکطرفہ کارروائیوں کا اشارہ دیا گیا تاہم میں بتانا چاہتا کہ ہم دوستوں سے تنازع نہیں چاہتے لیکن ملک کی سلامتی پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب پاکستان کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، ہم پیسے کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑ رہے، ہم نے بہت کرلیا اب کسی کے لیے کچھ نہیں کریں گے، اب پاکستان کو نہیں بلکہ افغانستان اور امریکا کوکام کرنے کی ضرورت ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے گذشتہ دنوں فوج بارے دیئے جانے والے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔ ایک اور سوال کے جواب میںانہوںنے کہا کہ پاک فوج سیاسی بیانات پر اپنا ردِ عمل نہیں دے گی اور خاموشی اختیار رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آزادی کی تحریک مو¿ثر سیاسی جدوجہد میں تبدیل ہوچکی ہے، رواں برس لائن آف کنڑول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 54 افراد آزاد کشمیر میں شہید ہو چکے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*