Main Menu

پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے قیام کی مدت میں توسیع متوقع

afghanRefugeeInPakistan

دہائیوں سے پاکستان میں پناہ گزین لاکھوں افغانیوںکے ملک میں قیام کی مدت میں توسیع کا فیصلہ آئندہ چند روز میں سامنے آنے کی توقع ہے۔

وائس آف امریکہ نے پاکستان کی ریاستوں اور سرحدی امور کی وزارت کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پناہ گزینوں کی پاکستان میں قیام کی مدت 31 دسمبر کو ختم ہورہی ہے اور اطلاعات کے مطابق حکومتِ پاکستان اس میں مزید چھ ماہ کی توسیع کا ارادہ رکھتی ہے۔

لگ بھگ چار دہائیوں سے لاکھوں افغان پناہ گزین پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم چلے آ رہے تھے جن کی اکثریت تو اپنے ملک یا پھر دیگر ممالک کا رخ کر چکی ہے لیکن اس وقت بھی 13 لاکھ سے زائد افغان باشندے قانونی طور پر بطور پناہ گزین پاکستان کے مختلف علاقوں میں قیام پذیر ہیں جب کہ تقریباً سات لاکھ بغیر قانونی دستاویزات کے رہ رہے ہیں۔

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کی رجسٹریشن کا عمل حالیہ مہینوں میں شروع کیا کیا گیا تھا۔

اس رضاکارانہ وطن واپسی پروگرام کے تحت 2002ءسے اب تک تقریباً 43 لاکھ سے زائد افغان پناہ گزین پاکستان سے افغانستان واپس جا چکے ہیں۔

پاکستان میں افغان مہاجرین کی مشکلات کے حوالے سے بھی خبریں پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں تاہم افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کے حوالے سے پاکستان کی ستائش کم ہی کی جاتی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*