Main Menu

بھارتی جاسوس کل بھوش کی اہل خانہ سے ملاقات کا صلہ: تین پاکستانی فوجی شہید

ایک ایسے وقت میں جب پاکستان میں سزائے موت کے قیدی بھارتی دہشت گرد جاسوس کل بھوشن یادیو کے اہل خانہ کی انسانی ہمدردی کی بنا پر پاکستان میں ملاقات کروائی گئی، بھارت نے پاکستانی کی پیٹھ پیچھے چھرا گھونپتے ہوئے اپنے سیکورٹی فورسز کے ذریعے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کر کے 3 پاکستانی فوجی اہلکار شہید کر دیئے۔اس واقعہ میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیا۔

فوجی عدالت سے سزا یافتہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے جاسوس کلبھوشن یادیو نے دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ اور دفترخارجہ کی ڈائریکٹر انڈین ڈیسک ڈاکٹر فریحہ بگٹی کی موجودگی میں اپنی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کی۔

ادھر مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کے اہم رہنما یاسین ملک کے بارے میں نام نہاد سیکولر اوردنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے داربھارت کی پالیسی یہ ہے کہ بھارت پچھلے تین سال سے یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک اوران کی بچی کوملنے نہیں دے  رہا۔

ہزاروں کشمیری نوجوان کشمیر کی آزادی کی تحریک میں شرکت کے جرم میں بھارتی جیلوں اور عقوبت خانوں میں اذیت ناک زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن ان کے پیاروں سے ان کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اس ایک اچھے عمل نے بھارت کے چہرے کے کئی داغ دار پرت دنیا کے سامنے ننگے کر کے رکھ دیئے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*