Main Menu

مون پبلک سکولزکی سالانہ تقریب :بلال یٰسین نے انعامات تقسیم کیئے

مون پبلک سکولزکی جانب سے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں مون پبلک سکولز کے جونیئر سیکشن سے ہائی کلاس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سٹوڈنٹس میں تعریفی اسناداور انعامات تقسیم کئے گئے ۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیرخوراک بلال یٰسین اورسی ٹی او لاہور رائے اعجاز نے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔

مون پبلک سکولز کے بچوں نے ملی نغموںپر چاروں صوبوں اور ملک کی سرحدوں کے مخافظ اداروں کے جوانوں اور آفیسرز کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔بچوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچوں کے لئے خصوصی ٹیبلوپیش کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

ایوان اقبال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مون پبلک سکولز کے ریکٹر محمد ریاض چوہدری نے کہا کہ مون پبلک سکولزنے نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا عزم کررکھا ہے اوراپنے اس عزم کو مکمل عملی جامعہ پہنانے کے لئے مون پبلک سکولز انتظامیہ مستقبل قریب میں کالجز متعارف کروارہی ہے ۔

اس موقع پر تقریب کے معزز مہمانوں نے مون پبلک سکولز کی تعلیمی شعبہ میں خدمات کوسراہنے کے ساتھ ساتھ تقریب میں طلبا وطالبات کے نظم و ضبط اور اساتذہ کے کردار کی بھی تعریف کی۔مہمانوں نے سٹوڈنٹس کی کا میابیوں پر سکول کے ریکٹر محمد ریاض چوہدری ، چیئرمین فیصل ریاض چوہدری اور وائس چیئرمین اسامہ ریاض چوہدری کو مبارکباد پیش کی ۔

تقریب کے آخر پر ریکٹر محمد ریاض چوہدری نے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*