Main Menu

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام برسلز پریس کلب میں سمینار کا انعقاد

 جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون اور بیلجیئم برانچ کے زیر انتظام برسلز پریس کلب میں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ڈپلومیٹک ہیڈ پروفیسر راجہ ظفر خان صاحب تھے۔

سمینار میں مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھرپور مذمت اور بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اقوام عالم کے سامنے پیش کیا۔انسانی حقوق کے حوالے سے ہونے والے اس سمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یورپی یونین جو خود کو انسانی حقوق کا چمپئن مانتا ھے کو کشمیر میں ھونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیوں نظر نہیں آتی۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے یورپین یونین سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ بھارتی مقبوضہ میں ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے جو کشمیر میں ھونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو مانیٹر کرے اور واپس آکر یورپین پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرے۔

سمینار سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ڈپلومیٹک ہیڈ پروفیسر راجہ ظفر خان نے یورپین یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرے۔

سمینار سے باقی جن مقررین نے خطاب کیا ان میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون کے کے صدر چوہدری تنویر احمد،جموں کشمیر لبریشن فرنٹ بیلجیم برانچ کے صدر چوہدری مشتاق علی دیوان،جنرل سیکرٹری بیلجیم برانچ ظہیر زاھد،سردار نسیم اقبال ایڈووکیٹ ممبر ڈپلومیٹک کمیٹی ،شبیرجرال سینئر نائب صدر یورپ زون،زاہد حسین ممبر سپریم کونسل اور مسعود اقبال میر جنرل سیکرٹری یورپ زون شامل ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*