Main Menu

ببیلجیم ایشین فورم کے پرچم تلے ایک حسین شام

598

khawaja-zafar2بیلجئیم بنگلہ دیش فرینڈشپ کلب کی جانب سے کیک فیسٹول کے نام سے ایک پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس کی مہمان خصوصی نعیمہ لانجری تھیں جو موجودہ حکومت میں ایم پی ہیں اور نیچرالایئزیشن کی چیر مین ہیں ۔مہمان خصوصی نے بین الاقوامی کلچرل پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا بیلجئیم کی سیاسی صورت حال پر خاطر خواہ روشنی ڈالی موجودہ امن عامہ کیلئے شرکاءکو بہتر کارکردگی کا مظا ہرہ کرنے کی اہمیت واضع کی اور کہا کہ ہم دور دراز کے ملکوں سے آنے والے اپنے کلچر کی نشاندہی اسی قسم کی تقریبات منعقد کرکے کرسکتے ہیں
تقریب کی صدارت محترمہ لیلا شرمانے کی جو ایشیا فورم کی روح رواں اور بانی ارکان میں شمار ہوتی ہیں انہیں کی کوششوں سے نیپالی کمیونٹی میں مثالی اتحاد اوریگانگت پائی جاتی ہے انہوں نے اپنی تقریر میں ایشین کمیونٹی کے اتحاد پر زور دیا اور اصرار کیا کہ آنے والے وقتوں میں یہ ازبس ضروری ہے کہ ایشین کمیونٹی ایک آواز ہو اور آنے والی نسلوں کو یہ آواز پہنچائی جائے اپنی شناخت کو قائم رکھنے کیلئے ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا پڑیگا اور مکمل ہم آہنگی پیدا کرنی ہوگی
انہوں نے رتنا خان تومہ صدر کو اتنے خوبصورت انتظام پر مبارکباد پیش کی
محترمہ نیلو نصرت اورروزینہ مومو نے پروگرام کی تشکیل میں خاصی محنت کی اوربچوں نے خوبصورت رقص اور ٹیبلو پیش کئے اور بنگلہ دیش کے نغموں سے مختلف گلوکاروں نے حاضرین کو اچھی تفریح پیش کی
حاضرین بہت محظوظ ہوئے اور تالیوں سے پذیرائی کی شرکاءپورے بیلجیم اور ہالینڈ کے دور دراز علاقوں سے تشریف لائے
محمد علی صدیقی نے انتظامی امور میں حصہ لیااور نغموں سے نوازا ۔ہالینڈ سے تشریف لائے دیگر شرکا میں سائمہ اعظمی اور ذمہ کبیر نے محفل کی رونق میں اضافہ کیا

DSC_0475 - Copy DSC_0483 - Copy DSC_0488 DSC_0515 DSC_0516a - Copy DSC_0523 - Copy 589 585






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*