Main Menu

جشن میلاد النبیﷺ: برسلزایمبیسی میں باوقار محفلِ ذکر کا اہتمام

khawaja-zafar2برسلز ایمبیسی برسلز کے زیراہتمام برسلز میں ماہ ِ مبارک ربیع الاول کے حوالے سے محفل ذکرمیلاد النبیﷺ کی پررونق اور باوقار محفل سجائی گئی جس میں بیلجیئم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اللہ کے آخری رسول حضرت محمد مصطفیﷺکے حضور درود وسلام کے ذریعے عقیدت کی پھول پیش کیئے۔

ذکر محفل کے لیئے بیجلیئم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان ایمبیسی کی جانب سے پر خلوص دعوت دی گئی تھی ۔شرکاءنے حمد و نعت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نبی آخرالزمان ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈال کے اس محفل کو خوب سجایا۔

اس موقع پر ڈپٹی ہیڈ مشن آصف حسین میمن نے بھی حضرت محمد مصطفیﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی۔

سفیر محترمہ نغمانہ اے ھاشمی نے بھی خواتین کی محفلِ ذکر رسول پاکﷺ میں شرکت کی۔

Zikr e Nabi 1 Zikr e Nabi 2 Zikr e Nabi3 Zikr e Nabi4






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*