Main Menu

بھارتی حکومت کے کشمیریوں کے خلاف منصوبے:برسلز میں سیمینار

مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی حکومت کے منصوبے کے بارے سیمینار برسلز میں ہوا۔

سیمینار کا اہتمام کشمیرکونسل ای یو نے کیا۔ کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید، کشمیرانفو کے چیئرمین میرشاہجہان،  کشمیری رہنماءسردار صدیق، ورلڈ کشمیرڈائس پورہ الائنس یورپ کے صدر چوہدری خالدجوشی، کینتھ رائے، احسان بابا اور سلیم میمن نے خطاب کیا۔ اس موقع پرعلمی و سماجی شخصیات حافظ انیب راشد، وہدری عمران ثاقب شیرازراج، ندیم مہر، ناصر شاہ، شاہد خان اوراشرف چوہدری بھی موجود تھے۔

سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے علی رضاسید نے کہاکہ بھارت میں بے جے پی کی حکومت ایک منصوبے پر کام کررہی ہے جس کے تحت آئین کی شق نمبر۳۵ اے میں ترمیم کرکے مقبوضہ کشمیرمیں غیرکشمیریوں کو بسایا جائے گا تاکہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل ہوسکے۔ انھوں نے کہاکہ ہمیں بھارت کا یہ منصوبہ ہرگز قبول نہیں جس کے تحت بھارت کشمیرکی حیثیت تبدیل کرکے کشمیرکے کیس کو کمزور کرناچاہتاہے۔ ہم یہ مسئلہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔

انھوں نے کہاکہ آزادی ہی انسانی ترقی کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ مقبوضہ کشمیرکے عوام آزادی سے محروم ہیں۔ بھارت نے نہ صرف ان کے بنیادی جمہوری حقوق بشمول حق خودارادیت غضب کئے ہوئے ہیں بلکہ انہیں اپنے حق میں بولنے کی آزادی اور آزادانہ سفر کرنے کا حق بھی حاصل نہیں۔ اب ان کی زمین بھی چھیننا چاہتاہے۔ بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں کو دبا نہیں سکتا۔ وہ آزادی لے کررہیں گے۔ ایک دن بھارت کوان کے حقوق  دینے ہوں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*