Main Menu

سی پیک سرمایہ کاری 60 بلین ڈالر تک پہنچ گئی

پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت سرمایہ کاری 60 بلین ڈالر سے تک پہنچ گئی ہے۔اس امر کا انکشاف منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ سی پیک خطے کا منصوبہ بن چکا ہے جہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں اور چین سمیت دیگر ممالک پاکستان میں انڈسٹریل زونز میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔
سرتاج عزیز کے مطابق ملک کے کم ترقی کے حامل علاقے سی پیک کے روٹ کے باعث ترقی کے نئے دور میں داخل ہوں گے۔
واضح رہے کہ سی پیک منصوبہ تین ہزار کلومیٹر پر پھیلا شاہراﺅں، ریلوے اور پائپ لائنز پر مشتمل ایک نیٹ ورک ہے جس کے ذریعے گودار کی بندرگاہ سے چین کے شہر کاشغر تک تیل اور گیس کو ٹرانسپورٹ کیا جائے گا۔دونوں ممالک کے درمیان اس راہداری کے لیے سرکاری معاہدے پر دستخط گزشتہ سال مئی چینی صدر شی جن پنگ کے تاریخی دورہ پاکستان کے دوران ہوئے تھے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*