Main Menu

 حکومت رئیل اسٹیٹ سے منسلک لاکھوں لوگوں کا معاشی قتل کررہی ہے: وقاص میکن

 حکومت رئیل اسٹیٹ پر بھاری ٹیکس عائدکرکے اس کاروبار سے منسلک لاکھوں لوگوں کا معاشی قتل کررہی ہے ، حکومت کے سخت رویہ کے باعث رئیل اسٹیٹ کے ساتھ منسلک 70 سے زائد چھوٹی موٹی انڈسٹریز سے وابستہ مزدور وں کا بھی بے روزگار ہونے کا خطرہ ہے ، ملک میں سرمایہ کاری کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے حکومت رئیل اسٹیٹ پر لگائے گئے بھاری ٹیکسوں کو فوری واپس لینے کا اعلان کرے ۔

 ان خیالات کا اظہار
DAMAC
پراپرٹیزاینڈ بلڈرز کے چیف ایگزیکٹو وقاص میکن نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو پروان چڑھانے کے لئے اقدامات کرنے کی بجائے اس کاروبار کو تباہ کرنے کے لئے بھاری ٹیکس عائد کردیئے گئے ہیں جوکہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک افراد کے معاشی قتل کا باعث بن رہا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ آئی کونز نے اپنے تجربہ اور محنت سے بیرون ملک موجود پاکستانیوں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے پر رضامند کیا جس سے پاکستان کو اربوں روپے کا فائدہ حاصل ہوچکا ہے لیکن اس کے برعکس حکومت نے ملک میں ابھرتی ہوئی نئی انڈسٹری کا گلہ دبانے کے لئے بے تحاشہ ٹیکس لگادیئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ اس کاروبار میں اپنا پیسہ لگانے سے کترا رہے ہیں ۔

 ایک سوال کے جواب میں وقاص میکن کا کہنا تھا کہ ٹیکس چاہئے ریلیٹرز پر ہویا کسٹمر پر اس کا نقصان براہ راست رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو ہوتا ہے جو کہ اس کاروبار سے منسلک افراد کے لئے باعث تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کا کاروبار سست ہونے سے اس انڈسٹری سے وابستہ دیگر لوگوں کا روزگار بھی داو پر لگ گیا ہے ۔

انٹرویو: اشفاق مغل

IMG-20171120-WA0017 IMG-20171120-WA0020 IMG-20171120-WA0021 IMG-20171120-WA0022






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*