Main Menu

رئیل اسٹیٹ کاروبار کی ساکھ کو دھوکہ بازوں نے بہت نقصان پہنچایا :سٹیٹ ڈیلر شہباز احمد

 حکومت غیر رجسٹرڈ ہاوسنگ سکیموں اور سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کرے جبکہ عوام اپنی چھت حاصل کرنے کے لئے عمر بھر کی جمع پونجی کو قابل اعتبار ڈیلرز اور بلڈرز کے ذریعے قابل استعمال بنائیں۔

 ان خیالات کا اظہار امیرالدین پارک اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر اور نیشنل اسٹیٹ اینڈ بلڈرزکے سی ای او محمد شہباز احمد نے خصوی بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے کام کو حکومت کی جانب سے لگائے گئے غیرضروری ٹیکسوں کے ساتھ ساتھ اس کاروبار سے منسلک ہونے والے دھوکہ بازوں نے بھی اس کاروبار کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچایا ہے اس لئے ضروری ہے کہ عوام اپنی عمربھر کی کمائی لگانے سے پہلے اس بات کا یقین کرلیں کہ وہ جہاں اپنا گھر بنانے کے لئے زمین خرید رہے ہیں وہ قبضہ مافیا کے زیراثر نہیں ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں غیرقانونی طور پر بننے والی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کرے تاکہ اپنے گھر کی خواہش رکھنے والے مزید سادہ لوح شہری اپنی عمر بھر کی کمائی لٹوانے سے بچ سکیں ۔ ایک سوال کے جواب میں محمد شہباز کا کہنا تھا کہ امیرالدین پارک تاجپورہ میں ساٹھ فٹ کے بازار اس رہائشی سکیم کو دیگر سے منفرد بنا تی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا یہاں اپنا گھر بنانے کی خواہش زیادہ ہے ۔

 انہوں نے کہاکہ نیشنل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز گھر اور پلاٹس کی خریدوفروخت کا قابل اعتبار ادارہ ہے جس کے ذریعے رئیل اسیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے بے فکر ہوکرسرمایہ کار ی کرسکتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے رئیل اسیٹ کے کاروبارپر لگائے گئے ٹیکسوں کے حوالے سے محمد شہباز کا کہنا تھا کہ اس قدر بھاری ٹیکس لگانے سے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بہت متاثر ہوا ہے حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے ۔
انٹرویو :اشفاق مغل

IMG_20171118_150801951 IMG_20171118_150804059 IMG_20171118_150814636






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*