Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

پاک آرمی کا میجردہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید

افواجِ پاکستان کا ایک بہادر میجرصوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہو گیا۔شہید ہونے والے میجر اسحٰق کا تعلق خوشاب سے ہے جنہوں نے اہلیہ اور ایک سالہ بیٹا سوگوارچھوڑا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے 28 سالہ میجر اسحٰق ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے جہاں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔

شہید فوجی افسر کی نمازِ جنازہ ڈیرہ اسمٰعیل میں ادا کی گئی جس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاک فوج کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

majorIshaqSaheedNamazeJinazMagIshaqShaheed






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*