Main Menu

مباحثہ: جی سی یو میں پرانی اورنئی نسل کے ما بین ٹا کرا

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں اولڈ راوئینز یونین کے زیرِ اہتمام” اولڈ بمقابلہ نوجوان راوئینز“ مباحثہ کا انعقاد ،مباحثہ کا موضوع ”پرانی نسل نے قوم کوما یو س کیا “ہے۔

مبا حثہ کی صدارت اولڈ راوین یو نین کے صدر قا ضی آفاق حسین نے کی ،جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر حسن امیر شاہ مہمان خصوصی تھے۔مبا حثہ میں اولڈ راوین یو نین اور طلباءکی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اولڈ راوین کی جا نب سے نا مورشاعر اور روڈ سکا لر ارشاد اللہ خان ،ممتاز سکا لرڈاکٹر عرفہ سیدہ زہرہ اور سابق صدر مجلس مبا حث نا صر منیف قریشی نے قرار داد کے خلاف دلائل پیش کیئے جبکہ نو جوان راوین میں مو حبہ احمد ،زاہد علی اور رضا آفتا ب گیلانی نے قرار داد کے حق میں دلائل دیئے ۔اولڈ راوین مقابلے کے فاتح قرار پا ئے ۔

اس مو قع پر وا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ اولڈ بمقابلہ نو جو ان راوئینز مبا حثہ جی سی یو کی قدیم ترین روایات میں سے ایک ہے اورانہوں نے اس بات پر افسوس کاا ظہا ر کیا کہ پچھلے کئی بر سو ں سے اس مبا حثے کا انعقاد نہیں کیاجا رہا تھا۔انہوں نے اولڈ راوین یو نین کو اس روایت کو دوبارہ زندہ کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

GCU (10) GCU (11) GCU (9) GCU (8) GCU (7) GCU (3) - Copy GCU (4) - Copy GCU (5) - Copy GCU (6) - Copy GCU (01) - Copy






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*