Main Menu

میلاد النبی ﷺیکم دسمبر بروز جمعتہ المبارک کو منایا جائے گا

سرکارِ دو عالم ﷺ کا یوم ولادت پاکستان میں یکم دسمبر بروز جمعتہ المبارک کو منایا جائے گا۔اتوار کومرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے ربیع الاول1439ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ۔

اسلامی کیلنڈر کے تیسرے مہینے ربیع الاول 1439 ہجری کاچاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔

میڈیار پورٹس کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس محکمہ موسمیات یونیورسٹی روڈ جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس میں صوبائی دارالحکومتوں کے زونل دفاتر میں بھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میلاد النبی ﷺم دسمبر بروز جمعتہ المبارک کو منایا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*