Main Menu

رانا احمد سعید کی ن لیگ کی صدارتی انتخابی تقریب میں شرکت

RanaAhmedSaeed

پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما و یونین کونسل تالاب سرائے کے چیئرمین رانا احمد سعید نے پارٹی کے دیگر رہنماﺅں کے ساتھ اسلام آباد میں نواز شریف کو دوبارہ صدر بنانے کی انتخابی  و جنرل کونسل کی تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے پر خوشی کا اظہار کیااورتوقع ظاہر کی کہ ن لیگ اپنی عوامی خدمات کے  تاریخی تسلسل کی بنیاد پراگلے عام انتخابات میں ملک بھر میں کامیابی حاصل کر ے گی۔

رانا احمد سعید ضلع لاہور کے ایک بڑے  قصبے مانگا منڈی کے ایک متحرک و مخلص سماجی اورسیاسی رہنما ہیں۔علاقے کے لوگوں کی ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

رانا سعید کو علاقے کے لوگوں کے خدمت کرنے کا شعور اپنے والد سے ورثہ میں ملا۔ان کے والد رانا احمد حسن نے انیس سو اسی اور نوے کے عشرے میں مانگا منڈی اور گردو نواح کی علاقوں میں اپنا کامیاب سیاسی کردار ادا کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*