Main Menu

ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے اسی کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری

adb

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو وسطی ایشیا علاقائی معاشی تعاون (سی اے آر ای سی) راہداری سے تجارت کے لیے منسلک کرنے کی خاطر 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری منصوبہ بندی کی منظوری دے دی ہے۔

اے ڈی بی کے حوالے سے شائع ہونے والی میڈیارپورٹس کے مطابق اس منصوبہ بندی سے پاکستان کو خطے سے منسلک ہونے میں مدد ملے گی اور پاکستان کو سی اے آر ای سی سے ملانے والی 747 کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی بھی ہوگی۔

سرمایہ کاری کے پہلے منصوبے کے تحت 18 کروڑ ڈالر رواں سال کے آخر تک ادا کیے جانے کی توقع ہے جس میں سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بہتری بھی شامل ہے۔

دوسری اور تیسری قسط بالترتیب 26 کروڑ اور 36 کروڑ کی ہوگی جس کی تکمیل 2019 اور 2021 تک متوقع ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*