Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

 نئے اسلامی سال1439 ہجری کا آغاز

پاکستان کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی شام محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد نئے اسلامی سال 1439 ہجری کا آغاز ہو گیا ہے۔بائیس ستمبر بروز جمعہ یکم محرم الحرام ہو گی۔

اسلامی سال کے پہلے روز خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت منایا جاتا ہے جب کہ دس محرم، یوم عاشور کو نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور اہل بیت کی شہادت کا دن پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

نئے اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا جس میں ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں ملنے کے بعد مفتی منیب الرحمٰن نے چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*