Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

قوم کے بیٹے اور بیٹیاں ملک کی خاطر جان قربان کرنے کو تیار ہیں، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا ہے کہ قوم کے بیٹے اور بیٹیاں ضرورت پڑنے پر پاکستان کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام یوم دفاع کے سلسلے میں منعقدہ رنگا رنگ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔س موقع پر پاکستان نیوی سٹیشن کمانڈرلاہور ایس ایم شہزاد ، چانسلر اقرا یونیورسٹی حنید لاکھانی اور وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی ، لاہور نالج پارک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر ذبیر اقبال ، پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر شاہدہ منظور ، فیکلٹی ممبران اور طلباﺅ طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ نئے علم کی تخلیق کے میدان میں پنجاب یونیورسٹی آگے ہے اور پنجاب یونیورسٹی میں کوئی انتہا پسندی نہیں اور جلد ہی پنجاب یونیورسٹی دنیا کی پانچ سو بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں شامل ہو جائے گی۔ انہوں نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر کالج پرنسپل ڈاکٹر شاہدہ منظور کو مبارکباد دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان نیوی کے سٹیشن کمانڈر لاہور ایس ایم شہزاد نے کہا کہ ہمارے دشمن نے ہمیں آج تک تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی وہ چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور کو تسلیم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن ملک میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے مذموم کوششیں کر رہا ہے اور بی ایل اے کے ذریعے سوئٹزر لینڈ میں پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے قبل کے حالات نے پاکستان کی تخلیق میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج اور عوام نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ 1965 میں دشمن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دی۔ لاہور نالج پارک کے سی ای او ڈاکٹر زبیر اقبال نے کہا کہ اب روایتی جنگوں کا دور ختم ہو چکا ہے اب علم کی بنیاد پر جنگیں ہو رہی ہے اور دشمن کو اس محاذہ پر شکست دینے کے لئے ہمیں علم کی تخلیق اور نئے آئیڈیاز کو فروغ دینا ہو گا۔ قبل ازیں پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلباءو طالبات نے ملی نغمے اور یوم دفاع کی مناسبت سے مائم پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لئے اور خوب داد وصول کی۔
 وائس چانسلر نے پنجاب یونیورسٹی میں سہولت سنٹر کا افتتاح کر دیا
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات میں طلباﺅ طالبات کےلئے سہولت سنٹراوریو نائیٹڈ بینک(یو بی ایل) لمیٹڈ کے فیس کولیکشن بوتھ کا افتتاح کردیاہے ۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر،ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر، قائمقام خزانہ دار راﺅ محمد شریف،ایڈیشنل کنٹرولرز راجہ شاہد جاوید ، محمد رﺅف نواز ،ایڈیشنل رجسٹرار جلیل طارق،جنرل مینجر یو بی ایل اعجاز الاحسن، برانچ مینجر سمیرا شکیل ، ڈپٹی کنٹرولرز، ڈپٹی رجسٹرار ز اور بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی ۔میڈیا کو جاری اپنے بیان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ یونیورسٹی کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سہولت سنٹر کے قیام سے پرائیویٹ سیکٹر کی طرز پر کام کرنے سے پنجاب یونیورسٹی کا رخ کرنے والے امیدواروں کو انتظار اور لائن کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی ۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ کیو مینجمنٹ سسٹم کے تحت یونیورسٹی میں آنے والے امیدواروں کے رش کو کنٹرول کرنے کےلئے ٹوکن کا اجراءکیا جائے گا جبکہ رجسٹریشن فارم، داخلہ فارم جمع کرانے کے علاوہ طلبہ کی سہولت کےلئے فیس کولیکشن بوتھ بھی قائم کیا گیا ہے ۔

1(20-09-17) 2(20-09-17) 3(20-09-17)






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*