Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

 پنجاب کے 40 ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا کام جلد مکمل ہوجائے گا: خواجہ سلمان رفیق

صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر وں کی بڑے شہروں کے اہم ہسپتالوں میں ڈیوٹی کرنے کی خواہش اور ماضی کی حکومتوں کے تحصیل و ضلعی سطح پر ہسپتالوں کو نظر انداز کرنے سے سارا بوجھ ٹیچنگ ہسپتالوں پر پڑنے سے ہسپتالوں کانظام درہم برہم ہواجس ٹھیک کرنے میں مزید وقت درکار ہے ، پہلے مرحلے میں پنجاب کے 40 ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا کام آئندہ ماہ مکمل ہوجائے گاجس کے بعد 85 ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، پنجاب کے عوام کو ہیپاٹائٹس ، ایڈز ، پولیوسمیت دیگر متعددی بیماریوں سے بچانا اور ان بیماریوں کے علاج کے جدید طریقے تلاش کرنا محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے ، میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جو کام ان 9 سالوں میں کیا وہ پنجاب کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔

ایک خصوصی ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس ایک اہم مسئلہ ہے جس کے لئے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کو متحرک کیا گیا ہے جو پنجاب بھر میں ہیپاٹائٹس کلینکس کے قیام ، مرض سے بچاو کیلئے آگاہی پھیلانے کے علاوہ مرض کی تشخیص اور مریضوں کو علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کی نگرانی کرے گی ۔ اسی طرح ایڈز کنٹرول پروگرام اور پولیو ویکسینیشن پر بھی کام جاری ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ ماضی میں کوئی ڈاکٹر شہر سے باہر ڈیوٹی کرنے اور چھوٹے ہسپتالوں میں کام کرنے کو تیار نہیں تھا لیکن اب 95 فی صد ڈاکٹرز بی ایچ کیوز میں کام کررہے ہیں جس سے آہستہ آہستہ ٹیچنگ ہسپتالوں سے بوجھ کم ہوتا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا کام تیزی سے جاری ہے اس کا پہلا مرحلہ آئندہ ماہ ختم ہوجائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں پہلے سے بھی زیادہ ہسپتالوں کو ری ویمپنگ کے ذریعے عوام کے لئے موثر بنائیں گے جس میں بیڈوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ وینٹی لیٹر ز کی فراہمی اور برن یونٹس کا قیام شامل ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ انشورنس پالیسی کے ذریعے عوام کو پرائیویٹ ہسپتالوں سے سستا علاج معالجہ فراہم کرنے کی بھی منصوبہ بندی جاری ہے جس کے مکمل ہونے سے بھی ٹیچنگ ہسپتالوں پر کام کا دباو کم ہوجائے گا۔

 صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں تشدد کے خلاف بل 2017صرف ینگ ڈاکٹرز کی خواہش پر نہیں بلکہ ہسپتال عملہ سے مریض اور اس کے لواحقین تک سب کے لئے یکساں اہمیت کا حامل ہے جسے جلد اسمبلی میں قانون سازی کے لئے بھیجا جائے گا۔

انٹرویو: اشفاق مغل / تصاویر : عبدالقادر

_DSC8559 - Copy _DSC8559 _DSC8609 - Copy






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*