Main Menu

پاناما کیس: شریف خاندان کی نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت پانچ رکنی بنچ کرے گا

NabVsSharifFamily

پاکستان کی عدالت عظمیٰ ( سپریم کورٹ ) کے چیف جسٹس ،جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کی جانب سے دائر کی گئی پاناما نظرثانی درخواستوں پر سماعت کے لیے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔

سپریم کورٹ کا یہ لارجر بینچ بدھ 13 ستمبر سے نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت کے لیے لارجربنچ کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے، اراکین میں جسٹس گلزاراحمد، جسٹس اعجاز افضل ، جسٹس عظمت سعید اورجسٹس اعجازالاحسن شامل ہوں گے۔

منگل ہی کے روز جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پانامہ فیصلے پر نظرثانی کی درخواستوں کی پہلی سماعت کی۔

تین رکنی بینچ کی سماعت ملتوی ہونے کے کم و بیش تین گھنٹے بعد چیف جسٹس ثاقب نثارنے پانچ رکنی لارجربنچ بنانے کی منظوری دے دی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*