Main Menu

 شریف خاندان کی شوگر ملوں کی منتقلی غیر قانونی قرار

sharifBrothers

لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی ملکیت میں موجود تین شوگر ملز کی جنوبی پنجاب منتقلی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

پیر کے روزعدالت عالیہ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے شریف خاندان کی ملکیت میں موجود 3 شوگر ملز کی منتقلی کے معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے اتفاق شوگر ملز، حسیب وقاص اور چوھدری شوگر ملز کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے حکم دیا کہ ملوں کو تین ماہ کے اندر واپس ان کے پرانے مقام پر منتقل کیا جائے۔

درخواست گزار جہانگیر ترین کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ حکومت نے نئی شوگر ملز کے قیام پر پابندی لگادی تاہم پرانی شوگر ملز کی نئے مقام پر منتقلی بھی نئی شوگر ملز لگانے کے مترداف ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*