Main Menu

اسلامی ممالک کا اجلاس: سائنس وٹیکنالوجی کی تعلیم و تحقیق کی حوصلہ افزائی کا عزم

OICmeeting2017

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے بار ے میں اوآئی سی سربراہ اجلاس کاچھبیس نکاتی اعلامیہ جاری کردیاگیاہے۔

اعلامیے میں تنظیم ملکوں کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون بڑھانے کےلئے صدرممنون حسین کے بطور چئیرمین کامسٹیک کے کردارکوسراہاگیا۔اعلامیے میں اکیس ویں صدی کے چیلنجز سے نمٹنے اور عوامی فلاح کے لئے ممبر ملکوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیاگیا۔

اعلامیے میں ممبر ملکوں کی قیادت نے مسلمان ملکوں میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں سائنس کے شعبے میں جدید تعلیم اور تحقیق کی حوصلہ افزائی کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

اعلامیے میں اس بات پر زور دیاگیاہے کہ مسلم امہ میں نوجوانوں اورخواتین میں تعلیم اور سائنس کے کلچر کو فروغ دیاجائے۔ اعلیٰ تعلیم کے لئے یونیورسٹیوں اور معیاری تعلیمی اداروں کے قیام کی حوصلہ افزائی کی جائے۔اس مقصد کے لئے فنڈز میں اضافہ کیاجائے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*