Main Menu

روہنگیا مسلمانوں کی ممکنہ واپسی: برمی فوج نے سرحد پر بارودی سرنگیں بچھا دیں

RohangiyaMuslims

برما کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کی ممکنہ واپسی روکنے کے لیئے بنگلا دیش کی ساتھ سرحد پر بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی فوج کی طرف سے بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد پر بارودی سرنگیں بچھائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کرائسس ریسپانس ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اپنی جانیں بچا کر بھاگنے والے نہتے افراد کے خلاف اس انتہائی گھناونی حرکت کو فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے۔بنگلہ دیش کے حکام نے بھی میانمار فوج کی طرف سے سرحد پر بارودی سرنگیں بچھانے کے اقدام پر احتجاج کیا ہے۔

میانمار کے صوبے رخائن میں فوجی کی طرف سے مبینہ قتل عام سے بچنے کے لیے گزشتہ دو ہفتوں میں بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد تین لاکھ ہو گئی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں بھوکے اور خوفزدہ مہاجرین کا بنگلہ دیش پہنچنے کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*