Main Menu

وزیراعظم کا ایف سولہ طیارے کے کاک پٹ میں بیٹھ کر فلائنگ مشن

shahidKhaqanAbassiInAirForc

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایف سولہ طیارے میں بیٹھ کر تربیتی مشن میں حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے دوسرے ایف سولہ طیارے میں بیٹھ کر تربیتی مشن میں شرکت کی۔ ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ وزیراعظم نے لڑاکا طیارے کے کا ک پٹ میں بیٹھ کر فلائینگ مشن میں حصہ لیا۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نے سرگودھا میں پاک فضائیہ کے آپریشنل ائیربیس کا دورہ کیا۔ ائیر بیس پہنچنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

ائیربیس پر لینڈ کرنے کے بعد وزیراعظم نے نائن ملٹی رول سکواڈرن کے فضائی اورزمینی عملے سے بات چیت کی۔وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاک فضائیہ نے دنیا کی جدیدفضائیہ میں اپنا ایک نام پیدا کیا ہے۔ انہوں نے ملکی فضائی حدود کی نگرانی کرنے والوں کے عمدہ مورال کو سراہا اور پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے نئے قائم ہونے والے ائیرپاور سینٹر آف ایکلسی لینس کا بھی دورہ کیا۔جہاں انہیں پاک فضائیہ کی جاری سیفران بینڈٹ مشقوں پر بریفنگ دی گئی۔پاک فضائیہ کے ائیرپاور سینٹر آف ایکلسی لینس کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔سینٹرآف ایکلسی لینس پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی تربیت کے ساتھ ساتھ کثیرملکی مشقوں کے ذریعے دوست ملکوں کی فضائیہ کی تربیت بھی کرے گا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ رواں سال اکتوبر میں پہلی کثیر الملکی مشقیں ہوں گی جس میں انیس ملکوں کی فضائیہ کے اہلکار شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کو قوم کی تعمیر میں پاک فضائیہ کی خدمات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔پاک فضائیہ تعلیم کے شعبے میں بھی گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*