Main Menu

میانمار:روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کےخلاف پاکستان میں مظاہرے

demonstration-for-burmise-M

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی پرزو مذمت کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں جماعت اسلامی سمیت مختلف مذہبی جماعتوں نے احتجاجی ریلیاں نکالیںجس میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان سے برما کے سفیر کو بے دخل کرے۔ انتظامیہ نے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روک دیا جس کے بعد مظاہرہ سرینا چوک پر ہی اختتام پذیر ہوگیا۔

ریلی کے شرکا نے میانمار کے مسلمانوں پر ظلم کی شدید مذمت کی اور آنگ سان سوچی کے پوسٹرز کو نذر آتش بھی کیا۔

آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی جانب سے بھی روہنگیا مسلمانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت سے عالمی سطح پر آواز بلند کرنے اور میانمار سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف پشاور، راولپنڈی اورسرگودھا میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور میانمار میں مسلمانوں کی خونریزی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

روشنیوں کے شہر کراچی میں بھی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے احتجاجی مظاہرے کیے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ برما کے مسلمان کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم رکوائے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*