Main Menu

نواز شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف چار ریفرنسز کی منظوری

NabVsSharifFamily

پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے نااہل وزیراعظم نواز شریف، ان کے خاندان اور وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف چار ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدار نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں شریف خاندان کے خلاف تین جبکہ اسحٰق ڈار کے خلاف اثاثوں سے متعلق ایک ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور اسحٰق ڈار کو ملزمان قرار دیا گیا ہے۔

یہ ریفرنسز اسلام آباد اور راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے۔

شریف خاندان کے خلاف منظور کئے گئے ریفرنسز میں پہلا ریفرنس لندن میں ایوِن فیلڈ جائیدادوں سے متعلق ہے۔

دوسرا ریفرنس عزیزیہ اسٹیل مل اور جدہ میں ہل میٹل کمپنی کے قیام جبکہ تیسرا ریفرنس شریف خاندان کی 16 آف شور کمپنیوں سے متعلق ہے۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف منظور کیا جانے والا ریفرنس ان پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام سے متعلق ہے۔

یاد رہے کہ یہ ریفرنسز سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے میں جاری کی جانے والی ہدایات کی روشنی میں تیار کیے گئے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*