Main Menu

ہم نے بہت کر لیا اب دنیا ”ڈو مور “کرے: جنرل قمر جاوید باجوہ

GenQamarJavedBajwa6Septembe

پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں لیکن کہا جارہا ہے ہم نے بلاتفریق کارروائی نہیں کی، لیکن ہم نے بہت کر لیا اب دنیا کو ڈو مور کرنا ہو گا۔

یوم دفاع کے سلسلے میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آج میں شہدائے وطن کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں، شہدا کا خون ہم پر قرض ہے، جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرتی۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ ’دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ نظریاتی ہے جس میں کامیابی کے لیے قوم کا جذبہ اور تعاون ضروری ہے، دشمن جان لے کہ ہم کٹ مریں گے مگر ملک کے ایک، ایک انچ کا دفاع کریں گے، ہم نے بہت نقصان اٹھالیا، اب دشمن کی پسپائی کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، لیکن ان قربانیوں کے باوجود کہا جارہا ہے کہ ہم نے بلاتفریق کارروائی نہیں کی، اگر پاکستان نے اس جنگ میں کافی نہیں کیا تو پھر دنیا کے کسی بھی ملک نے کچھ نہیں کیا کیونکہ اتنے محدود وسائل کے ساتھ اتنی بڑی کامیابی صرف پاکستان کا ہی کمال ہے اور ہم اس مسلط کردہ جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عالمی طاقتیں اگر اس کام میں ہمارے ہاتھ مضبوط نہیں کر سکتیں تو اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار بھی ہمیں نہ ٹھہرائیں، آج کا پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیابی کی روشن مثال ہے، ہم نے بہت ڈو مور کرلیا اب میں دنیا سے کہتا ہوں کہ ڈو مور۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*