Main Menu

چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان :قوم اور فوج دفاع وطن کے لیئے پر عزم

6thSeptemberDefenceDay

پاکستانی قوم چھ ستمبر(آج) یوم دفاع پورے جوش و خروش سے منارہی ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد ستمبر انیس سو پینسٹھ کے ان شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنے سے کئی گناہ بڑے حریف کو پاک دھرتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی۔

یہ دن اس لیئے بھی منایا جاتا ہے کہ ہمارا حریف سن لے یہ قوم اور اس کی فوج ہر دم چوکس اور وطن کے دفاع کے لیے پر عزم ہے۔

یا د رہے کہ چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کو بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کیا تھا لیکن پاکستانی قوم نے اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ملکر اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے تھے۔

چھ ستمبر کے دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی اور انیس سو پینسٹھ کے جنگ کے شہدا ءکے لیے خصوصی دعاﺅں سے ہوگا۔ ملکی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کےلئے بھی دعا ئیں کی جائیں گی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*