Main Menu

میانمار کی ریاست رخائن میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی

rohangiyaMuslimsInTrouble

میانمار کی ریاست رخائن میں تشدد کے بدترین واقعات سامنے آ رہے ہیں جس میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا بھیانک کھیل حکومتی سرپرستی میں جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دس روز میں چار سو سے زائد مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا ہے۔غریب مسلمانوں کے سینکڑوں گھر جلا دیئے گئے۔جان بچانے کے لیئے ہجرت کرتے ہوئے خاندانوں کے خاندان موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے۔

تشدد کے واقعات کے باعث تقریبا 90ہزار روہنگیا مسلمان نقل مکانی کرکے بنگلہ دیش پہنچ گئے۔

 دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کااظہار کیا ہے اور مختلف ملکوں میں مظاہرے ہوئے ہیں ۔

پاکستان کے حکومت اور اہم قومی رہنماﺅں نے بھی روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر آواز اٹھا کر اپنا حصہ ڈالا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*