Main Menu

شمالی کوریا کا نیا جوہری تجربہ: پاکستان و امریکہ کی مذمت

پاکستان نے شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تجربہ کی مذمت کرتے ہوئے مسئلہ کے پر امن مذاکرات کے ذریعے حل پر زور دیا ہے ۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے شمالی کوریا کے جوہری تجربہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شمالی کوریا کو چاہئے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارادادوں کی مکمل پاسداری کرے اور تمام فریقین کو چاہئے کہ وہ اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہیں ۔

پاکستان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اشتعال انگیزی سے گریز کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پر امن مذاکرات کی جانب واپس آئیں۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا کی حکومت کے مطابق اس نے ایٹم بم سے بھی کئی گنا طاقتور اور خطرناک، ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا جسے میزائل پر نصب کر کے طویل فاصلے کے ہدف تک پھینکا جا سکتا ہے۔

امریکہ سمیت دنیا بھر کے ممالک نے شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کی مذمت کی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*