Main Menu

پاکستان میں عیدالاضحی مذہبی عقید ت و احترام سے منائی گئی

eidMubarak

پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں (دو ستمبربروز ہفتہ) عیدالاضحی مذہبی عقید ت و احترام سے منائی گئی۔

جمعہ کے روز سعودی عرب و مشرق وسطیٰ ممالک کے علاوہ یورپی ممالک میں بسنے والے مسلمانوں نے عیدِ قربان منائی۔

عیدالاضحی حضرت ابراہیم کی اطاعت اور حضرت اسماعیل کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے، آج کے دِن اِن عظیم شخصیات نے اطاعت و ایثار اور قربانی کی لازوال مثال قائم کی تھی، یہ عمل خالق کائنات کو ایسا پسند آیا کہ اسے تا قیامت امت محمدی کےلئے عبادت کی حیثیت سے لازم قرار دےدیا۔

اس سے قبل سعودی عرب کے اسلام سکالر شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتریٰ نے اپنے خطبہ حج میںکہا ہے کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور اسلامی تعلیمات دنیا بھر میں امن اور بھائی چارے کا حکم دیتی ہیں۔

جمعرات کے روز1438 ہجری کے خطبہ حج کے دوران 9 ذو الحج کو میدان عرفات میں قائم مسجد نمرہ میں خطاب میں انہوں نے فرمایا کہ اسلام نے برائی اور فحاشی کو حرام قرار دیا ہے، بحیثیت مسلمان ہم پر لازم ہے کہ ہم اللہ کے احکامات کی پابندی کریں۔

شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتریٰ نے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان چاہے کسی بھی ملک، رنگ اور نسل سے تعلق رکھتا ہو وہ پر امن رہتا ہے اور کسی کے ساتھ بھی ظلم و زیادتی پر یقین نہیں رکھتا بلکہ اسلامی تعلیمات نے دنیا بھر کے انسانوں میں بھائی چارا پیدا کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*