Main Menu

ستائیس برس میں دس ہزار کشمیری لا پتہ ہوئے: میر واعظ عمر فاروق

mir-waez-umer-farooq

 مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران قابض بھارتی فورسز نے ہزاروں کشمیریوں کو لاپتہ کیا ہے جن کی بازیابی یاکسی قسم کی معلومات کی فراہمی کے حوالے سے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی عدم توجہی انتہائی افسوسناک ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے گم شدہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ 27برس کے دوران 10ہزار کے قریب کشمیریوں کو دوران حراست لاپتہ کیا جن کے اہلخانہ انتہائی کرب کی زندگی گزاررہے ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ ان کے پیارے کہاں اور کس حال میں ہیں۔

 میر واعظ نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں اب تک 8ہزار کے قریب گمنام اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں اوران قبروں لاپتہ افراد کے دفن ہونے کا خدثہ ہر گز مسترد نہیں کیا جاسکتا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*