Main Menu

پاکستان کی آبادی اکیس کروڑ کے قریب:نئی مردم شماری کے نتائج جاری

censuss-2017

پاکستان کے محکمہ شماریات کی جانب سے چھٹی مردم شماری کے عبوری نتائج جاری کردیے گئے ہیں جس کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی 20کروڑ 77لاکھ 74ہزار 520 نفوس پر مشتمل ہے جس میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نتائج شامل نہیں ہیں۔

مردم شماری کے اعداد شمار میں مردوں کی تعداد 10 کروڑ64 لاکھ 49 ہزار 322 ہے، خواتین کی تعداد 10 کروڑ 13 لاکھ 14 ہزار 780 ہے جبکہ خواجہ سراو¿ں کی تعداد 10 ہزار 418 تک پہنچ گئی ہے۔

نئی مرتب شدہ نتائج کے مطابق 1998 کی مردم شماری کے مقابلے میں 2017 میں آبادی میں 2 اعشاریہ 4 فیصد کی شرح سے 7 کروڑ 54 لاکھ 22 ہزار 241 افراد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

عبوری نتائج کے مطابق پنجاب کی آبادی 11 کروڑ سے زائد ،سندھ کی آبادی 4 کروڑ 78 لاکھ 90 ہزار، خیبر پختونخواہ کی آبادی 3 کروڑ 52 لاکھ اور بلوچستان کی آبادی 1 کروڑ 23 لاکھ 40 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔

پاکستان کی شہری آبادی 7 کروڑ55 لاکھ 84 ہزار 989 نفوس پر مشتمل ہے اور دیہی آبادی 13 کروڑ 21 لاکھ 89 ہزار 531 افراد پر مشتمل ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*