Main Menu

مطالبات تسلیم نہ کیئے تو دھرنے دیں گے:آل پنجاب میل نرسسز ایسوسی ایشن

malenurses

 پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں میں 4700 نرسوں کی بھرتی میں میل نرسنگ سٹاف کا بھی کوٹہ مقررکرے ، پنجاب کے علاوہ پاکستان کے تمام صوبوں میں میل نرسنگ سٹاف فی میل نرسنسز کے ساتھ کام کررہے ہیں ، حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیئے تو آئندہ ماہ سڑکوں پر احتجاجی دھرنے دیں گے ۔

 آل پنجاب میل نرسسز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کا مقصد پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں فیل نرسنگ سٹاف کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنا تھا ۔ آل پنجاب میل نرسسز ایسوسی ایشن کے صدر عنائت اللہ کے مطابق پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں اور وفاقی دارلحکومت میں میل نرسنگ سٹاف سرکاری ہسپتالوں میں کام کررہا ہے لیکن پنجاب کی حکومت اس حوالے سے میل نرسنگ سٹاف کو ملازمت فراہم نہیں کررہی ۔

عنائت اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک بھر کے نرسنگ سکولز اور کالجز میں میل نرسسز کا 20 سے 25 فی صد کوٹہ موجود ہوتا ہے تو پھر انہیں ملازمت کیوں نہیں دی جاتی ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 4700 نرسسز کی بھرتی کے لئے فی میل نرسسز کے ساتھ ساتھ میل نرسسز کو بھی بھرتی کیا جائے بصورت دیگر میل نرسنگ سٹاف اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کرنے کے علاوہ عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے کا بھی حق محفوظ رکھتے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*