Main Menu

  پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کے چوتھے بورڈ آف ڈائریکٹر زکا اجلاس

MalikAhmedKhhanPGS

 چوتھے بورڈ آف ڈائریکٹرز پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کا اجلاس ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خاں کی صدارت میں منعقد ہوا۔ لاہور آرٹس کونسل میں منعقد ہونے والے ااس اجلاس میں بیبلاک کے الاٹیز کو پلاٹ حوالے کیے جانے کے علاوہ ایف بلاک میں ترقیاتی کاموں پر اہم فیصلے کیے گئے۔

ملک محمد احمد خاں کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میںایم ڈی( پی جے ایچ ایف)اور ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر شاہد اقبال ،عمران محمود اے آئی جی ،اے سی صفدر ورک شالیمار لاہور، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر سید اورنگزیب، ایڈمنسٹریٹر پی جے ایچ ایف کرنل اطہرناصر ، محمد شہباز میاں صدر لاہور پریس کلب ،عبدالمجید ساجد سیکرٹری لاہور پریس کلب، رانا قیصر(راولپنڈی)، محمد افتخار ( ملتان )سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرز پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کے دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

ملک محمد احمد خاں ترجمان پنجاب حکومت کی زیر صدارت لاہور آرٹس کونسل میں چوتھے بورڈ آف ڈائریکٹرز پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کے اجلاس میںایف بلاک کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ترقیاتی کاموں کی منظوری دی گئی اور ان ترقیاتی کاموں کے لیے پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کی طرف سے جلد ہی ٹینڈر دیا جائے گا تاکہ جلد ازجلد پلاٹ Fبلاک کے ممبران میں تقسیم کیے جائیں۔ اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہایف بلاک کے وہ ممبران جو فوت ہو چکے ہیں ان کے لواحقین کو بھی پلاٹ دیے جائیں گے۔ اس اجلاس میں صحافی کالونی میں کمرشل ایریا کی تعمیر ،ڈسپنسری، کمیونٹی سنٹر کی تعمیر جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سکول کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پربی بلاک کے مسائل پر بات کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ بی بلاک کے کلیر74 پلاٹ الاٹیز کے حوالے کیے جائیں اور باقی بچ جانے والے الاٹیز کو دوسرے مرحلے میں موجودہ کالونی میں ہی متبادل پلاٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ بی بلاک کے کلیر 74 پلاٹ الاٹیز کے حوالے کرنے کے موقع پر محکمہ پولیس کے اہلکار ، اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) لاہور و دیگر ممبران اور اعلی افسران بھی موجود ہوں گے۔ جرنلسٹ ہاوسنگ سکیم فیز 2کے لیے جگہ کی نشاندہی کے لیے ایم ڈی (پی جے ایف ایچ)کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔ اس کمیٹی میں اے ڈی سی آر،ایڈمنسٹریٹر پی جے ایچ ایف،صدر لاہور پریس کلب شہباز میاں
اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد شامل ہیں۔

لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں نے وزیراعلی پنجاب کے بی بلاک اورایف بلاک کے دیرینہ مسئلے کو حل کرانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ فیز2کی جگہ کا تعین کر کے تمام نئے ممبران کو جلد خوش خبری دیں گے۔ملک محمد احمد خاں ترجمان پنجاب حکومت نے راولپنڈی ،اسلام آباد اور ملتان پریس کلب کے ممبران کو بھی ان کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت صحافیوں کے مسائل کو جلد ازجلد حل کرانا چاہتی ہے اور صحافی کالونی کے مسائل حل کرانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

Spokesperson Govt of Punjab






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*