Main Menu

بھارتی ریاستی دہشت گردی:پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید کردیا

indianForcesInAction

نریندرا مودی کی حکومت میں مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کشمیری مسلمانوں کی زندگی کا ہر دن بھیانک خبر کے ساتھ طلوع ہو رہا ہے۔

بھارتی فوجیوں کی تازہ ترین ریاستی دہشت گردی کے ایک واقعہ میںایک اور بے گناہ کشمیری نوجوان کی جان کے لی گئی۔

بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے یہ تازہ کارروائی ضلع پلوامہ میں کی گئی جہاں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں سوپور میں3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاگیا تھا۔

پچھلے ماہ جولائی میں بھارتی فوجیوں نے تینتیس کشمیری مسلمانوں کو شہید کیا جبکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی میں اب تک پچانوے ہزار کے قریب کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی کٹھ پتلی حکومت نے حریت کے رہنماﺅں کی زندگی بھی اجیرن کر رکھی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*