Main Menu

ٹی بی کے مریض سے آس پاس کے لوگ متاثر ہوتے ہیں:ڈاکٹر حامد حسن

DoctorHamidHasan

ڈاکٹر حامد حسن کا کہنا ہے کہ ٹی بی مخصوص جراثیم کے ذریعے تیزی سے پھیلنے والی قابل علاج بیماری ہے جس جو بچوں اور بزرگوں کی نسبت درمیانی عمر کے لوگوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے ، ٹی بی کا ایک مریض ہسپتال آنے سے پہلے تک اوسطا 15 سے 18 لوگوں کو متاثر کردیتا ہے ، اس بیماری کا مکمل علاج کم از کم 6 ماہ کی مسلسل دوااور لمبے عرصے تک اپنی صحت کا خیال رکھنا ہے ، ٹی بی میں مبتلا مریضوں کی اکثریت اپنی خاندان کی واحد کفیل ہوتی ہے جس کے بیمار پڑنے پر پورا خاندان ہی بے یارومددگار ہوجاتا ہے ، ٹی بی کے مریضوں کی نشاندہی اور ان کا مکمل علاج معاشرے کی بقاءکے لئے نہایت ضروری ہے ۔

گلاب دیوی چیسٹ ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر حامد حسن نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ٹی بی ایک ایسا مرض ہے جو ایک مخصوص قسم کے جراثیم کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہونے سے ہوتا ہے اور جسم کے کمزور حصے پر عمل کرکے اسے متاثر کردیا ہے ۔ ٹی بی کا مرض زیادہ تر پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے اس کے علاوہ ہڈیوں کی ٹی بی اور آنتوں کی ٹی بی سمیت دیگر قسمیں بھی بڑی تعداد میں انسان کے جسم کو متاثر کرتی ہیں۔ ڈاکٹر حامد کے مطابق ٹی بی کا مریض آگاہی کی کمی کے باعث جب تک ہسپتال پہنچتا ہے تب تک وہ اپنے سانس سے آس پاس کے متعدد لوگوں کو اس مرض میں مبتلا کرچکا ہوتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے جو مسلسل ادویات کے استعمال اور لمبے عرصے تک اپنی صحت کا خیال رکھ کر کیا جاسکتا ہے ۔

 ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر حامد کا کہنا تھا کہ ویسے تو یہ بیماری جراثیم کے ذریعے پھیلتی ہے مگر اس کے شکار اکثر غریب لوگ ہوتے ہیں کیونکہ ان کے پاس اچھی خوراک اور سہولیات کی کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کے جسم میں قوت مدافیت کم ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس بیماری میں مبتلا لوگوں کی اکثریت اپنے گھروں کے واحد کفیل ہوتے ہیں جو پہلے تو کام کی وجہ سے ہسپتال نہیں پہنچ پاتے لیکن جب ان کی بیماری بڑھ جاتی ہے اور وہ ہسپتال پہنچ جاتے ہیں تب ان کے پاس علاج کروانے کے پیسے نہیں رہتے ۔ اس لئے اس یہ بیماری ہمارے معاشرے کو معاشی طور پر بھی متاثر کررہی ہے ۔

 گلاب دیوی چیسٹ ہسپتال ورلڈ ہیلتھ ا ٓرگنائزیشن کے ساتھ منسلک ہسپتال ہے جو ٹی بی کے خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہے ۔ ایم ایس ڈاکٹر حامد حسن نے بتایا کہ گلاب دیوی چیسٹ ہسپتال پاکستان کا سب سے اہم ہسپتال ہے جس میں مریضوں کو چیسٹ اور اس سے متعلق تمام بیماریوں کے علاج معالجہ کی سہولت میسر ہے ۔

 ہسپتال میں مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی سہولت بھی فراہم کررہے ہیں ۔ ڈاکٹر حامد حسن کے مطابق
گلاب دیوی چیسٹ ہسپتال ایک پرائیویٹ ہسپتال ہے لیکن اس کے باوجود یہ ہسپتال سرکاری ہسپتالوں کی طرح مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کررہا ہے ۔

بات چیت: اشفاق مغل / تصاویر : شاہنواز






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*