Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

شاہد خاقان عباسی پینتالیس روز کے لیئے وزیراعظم منتخب

مسلم لیگ نواز کے شاہد خاقان عباسی کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کر لیا گیا۔

منگل کے روز قومی اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں مسلم لیگ ن اور ان کے اتحادیوں کے نامزد شاہد خاقان عباسی نے ایوان میں دو سو اکیس ووٹ حاصل کر کے سبقت حاصل کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر ایوان کی مہمان گیلری میں موجود مسلم لیگ ن کے وفاداروں نے شیخ رشید کے بارے میں انتہائی نازیبا انداز میں نعرہ بازی کی جس سے بدمزگی پیدا ہو گئی تاہم سپیکر ایاز صادق اس بدمزگی کو روکنے میں ناکام دکھائی دیئے۔

 وزارت عظمی کے لیئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار سید نوید قمر نے 47، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) کے مشترکہ امیدوار شیخ رشید احمد نے 33 جبکہ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے 4 ووٹ حاصل کئے۔

بعدازاں قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے حال ہی میں نااہل ہونے والے وزیراعظم نواز شریف کی پالیسیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے عدلیہ کے فیصلوں اور حزب اختلاف پر دبے اور کھلے الفاظ میں تنقید کی اور کہا کہ وہ پینتالیس دن میں پینتالیس ماہ کا کام کریں گے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف کو مستقبل قریب میں نیا وزیراعظم بنائے جانے کا پہلا ہی اعلان کیا جا چکا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*