Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

استنبول: ہزاروں ترکیوں کا اسرائیل کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ

ترکی کے شہر استنبول میں ہزاروں افراد نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور اس کے گردونواح میں کئے گئے سکیورٹی اقدامات کے خلاف مظاہرے میں شرکت کی۔

مظاہرین نے ترکی اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

میڈیار پورٹس کے مطابق مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قبلہ اول میں سکیورٹی اقدامات فوری طور پرختم کئے جائیں۔ترکی نےمسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں پر کئے جانے والے اسرائیلی اقدامات کی شدید مخالفت کی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*