Main Menu

 افغانستان: اغوا ہونے والے دو پاکستانی سفارتکار بازیاب

pakafghan-border

افغانستان میںچند ہفتے قبل اغوا ہونے والے دو پاکستانی سفارت کاروں کو ایک آپریشن میں بازیاب کرا لیا گیا۔
میڈیا میں دفتر خارجہ کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی ناظم الامور کو فون کرکے دونوں اہلکاروں کی بازیابی کی اطلاع دی۔
جلال آباد میں پاکستان قونصلیٹ کے دو سفارت کاروں کو 16 جون کو جلال آباد سے طورخم جاتے ہوئے اغواکرلیا گیا تھا۔
پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زاخیلوال نے پاکستانی حکومت کو یقین دلایا تھا کہ دونوں سفارت کاروں کو افغان سیکیورٹی ادارے اور سیکیورٹی ایجنسیاں جلد سفارت کاروں کو بازیاب کرا لیں گے۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ بازیابی کے بعد دونوں پاکستانی سفارت کاروں کو کابل میں قائم پاکستانی سفارتخانے پہنچا دیا گیا، جبکہ انہیں جلد پاکستان لایا جائے گا۔
ادھرسیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے افغان نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کو ٹیلی فون کر کے پاکستانی سفارت کاروں کی بحفاظت بازیابی پر افغان حکومت کا شکریہ ادا کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*