Main Menu

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ: پاک فوج کی گاڑی دریا نیلم میں گر گئی

pakArmyInKashmir

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرایک بارپھرجنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی کرتے ہوئے اٹھمقام کے علاقے میں پاک فوج کی گاڑی پربلا اشتعال فائرنگ کی۔

پاکستانی میڈیا میں آئی ایس پی آر کے حوالے سے چھپنے والی رپورٹس کے مطابق بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کی گاڑی دریا نیلم میں گر گئی اور جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چاروں فوجی جوان دریا نیلم میں ڈوب گئے۔

 ایک شہید جوان کا جسد خاکی دریا سے نکال لیا گیاہے جبکہ تین کی تلاش جاری ہے۔پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کے جواب میں منہ توڑ کارروائی کی ہے۔

وزیراعظم محمدنوازشریف نے پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور فوجی اہلکاروں کے لواحقین سے گہرے افسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعظم نے پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دینے کے اقدام کو سراہا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*