Main Menu

 بھارت میں کوئی بھی مذہب مودی کے شر سے محفوظ نہیں: سردارسکندر سنگھ

sardarSikandarSingh

مودی سرکارسکھ برادری کی مذہبی آزادی سلب کرکے سکھ مذہب کو نقصان اور پاکستان حکومت کے ساتھ سکھوں کے مستحکم تعلقات کو کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے ، نواز شریف حکومت مودی کو خوش کرنے کے لئے کٹاس راج میلے کی تعمیرومرمت پرلاکھوں روپے خرچ کررہی ہے ، پاکستان کٹاس راج میلے پر آنے والے ہندووں کو ویزے دینے سے انکار کا اعلان کرکے مودی سرکارکو اپنے پیروں میں بیٹھنے پر مجبور کرسکتا ہے ، بھارت حکومت کی طرف سے گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنا بھارت کے ایشیاکی سب سے بڑی جمہوریت کے ہونے کے دعووں کا پول کھول رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے سابق چیئرمین شام سنگھ کے بیٹے سردارسکندر سنگھ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب سے بھارت میں مودی سرکار بنی ہے تب سے کوئی بھی مذہب اس کے شرسے محفوظ نہیں ہے ۔ اس حکومت کا کام مختلف مذاہب کے درمیان فسادات کو ہوادے کر ایک دوسرے کے دست و گریباں کرنا ہے مگر پاکستان اور بھارت کی سکھ برادری مودی سرکارکو واضح پیغام دینا چاہتی ہے کہ سکھ برادری نہ توکسی کو اپنی آزادی سلب کرنے دے گی اور نہ ہی پاکستان کے ساتھ سکھوں کے تعلقات کو کوئی سازش کمزور کرسکتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام سکھ برادری کے ساتھ ہے جبکہ نوازشریف حکومت مودی سرکار کی خوشنودی کے لئے کٹاس راج کی جگہ کی تزین و آرائش پر لاکھوں روپے خرچ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کلرکہارچوہاسیداں شریف میں واقع دیوی کا تالاب جس میں کئی لوگ ڈوب کرمرچکے ہیں اور کٹاس راج میلے کی جگہ کو بہتر بناکر نواز حکومت بھارت سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کرسکتی ہے جبکہ دوسری طرف بھارت سکھوں کو پاکستان آنے سے روک کر مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ایک ایسا فارمولا ہے کہ جس پر عمل کرکے پاکستان بھارت کو اپنے گھٹنوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور کرسکتا ہے اور وہ یہ ہے کہ پاکستان حکومت کٹاس راج میلے پر آنے والے ہندووں کو ویزے دینے سے انکار کا اعلان کردے جس کے بعد مودی سرکارکو اپنی حکومت بچانا بھی مشکل ہوجائے گی ۔

انٹرویو : اشفاق مغل

IMG_20170707_160317785_HDR IMG_20170707_160337296 IMG_20170707_160357648 IMG_20170707_160408945 IMG_20170707_160411661






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*